جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ڈیرہ غازی خان : سرکاری اسپتال کے باہرجھاڑیوں میں بچےکی ولادت

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیرہ غازی خان : سرکاری اسپتال کے باہرجھاڑیوں میں بچے کی پیدائش ہوئی۔ ڈاکٹروں نے مبینہ طورپرزچہ کواسپتال سےنکال دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ایک خاتون نے مبینہ طورپرجھاڑیوں میں ایک بچے کو جنم دیا۔ مذکورہ حاملہ  خاتون کا تعلق ڈی جی خان کے نواحی علاقے سے ہے، زچہ کے ساتھ آنے والی خاتون نے الزام لگایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال کے عملے نے انہیں نجی اسپتال جانے پرزور دیا۔

خاتون نے مزید کہا کہ عملےنے بتایا کہ اسپتال میں زچگی کی سہولت موجود نہیں، آپ کسی دوسرے نجی اسپتال میں چلے جائیں ،اس پر ہم نے احتجاج کیا تو زبردستی اسپتال سےنکال دیا گیا۔

زچہ کی حالت ایسی نہیں تھی کہ اسے کہیں اورنہیں لے جایا جا سکتا ، جس کے بعد اس نے اسپتال کے دروازے کے سامنے جھاڑیوں میں بچے کو جم دیا۔

اس حوالے سے اسپتال کے ایم ایس نے واقعے سے صاف لاعلمی کا اظہا کیا ہے۔ دوسری جانب زچہ اور بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں