اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکیاں اپنے دفاع کیلئے تائیکوانڈو سیکھنے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکیاں تائیکوانڈو سیکھنے لگیں ، لڑکیوں کو تائیکوانڈو سیکھ کر اپنے دفاع کرنے میں آسانی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکیوں میں سیلف ڈیفنس سیکھنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔

لڑکیوں باکسنگ مارشل آرٹ اور تائیکوانڈو جیسے مشکل کھیلوں میں دلچسپی لے رہی ہے، ڈی آئی خان میں لڑکیوں کے لئے الگ تائیکوانڈو اکیڈمی بھی قائم کی گئی ہے۔

- Advertisement -

اکیڈمی کے کوچ ںصیر بلوچ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے یہ اکیڈمی اپنی بیٹی کوسیکھانے کے لئے کھولی کیونکہ ڈی آئی خان میں پردے کی بہت سختی ہے، اسی کے پیش نظر ہم نے چار دیواری کے اندر یہ اکیڈمی بنائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اکیڈمی 2017 میں بنائی تاکہ یہاں سے بچیوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما ہو، پر اعتماد ہو اور اپنا دفاع کرسکیں۔

ںصیر بلوچ نے بتایا کہ سیلف ڈیفنس کی تربیت کے لیے اکیڈمی میں اس وقت 40 سے 45 لڑکیاں ہیں ، جن میں سے 25 لڑکیاں بلیک بیلٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے صوبائی مقابلوں میں حصہ لیا ،تائیکوانڈو ٹیم پہلی پوزیشن لے کر آئی اور گولڈ میڈل حاصل کئے جبکہ کئی لڑکیوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں