تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شادی کے روز دلہے کا ’لیپ ٹاپ‘ کا استعمال، دلہن نے کیا کیا؟

کورونا وبا کے دوران بیشتر ممالک کی طرح بھارت میں بھی آفس بند ہونے کے باعث ورکرز کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ دفتری امور بغیر کسی رکاوٹ کے گھر سے بھی انجام دئیے جاسکیں۔

لیکن بھارت میں ایک دلہا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جو دلہا شادی کے دن منڈپ پر بیٹھے ہوئے ’لیپ ٹاپ‘ استعمال کررہا ہے اور دلہن دوسری جانب بیٹھی دلہے کو دیکھ کر اپنے ہنسی پر قابو پانے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی میں شریک رشتے داروں اور دیگر کو انتظار ہے کہ دلہے میاں کا لیپ ٹاپ پر کام ختم ہو تو رسومات کا آغاز کیا جاسکے۔

https://youtu.be/E8Hms0XRMao?t=53

ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا جس میں کیپشن لکھا گیا کہ گھر سے کام کریں؟ یہ شادی کا کام ہے، ورکنگ دلہا اور ہنستی دلہن، شادیوں میں خوش آمدید۔

شادی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’دلہا لیپ ٹاپ پر آفس کا کام نہیں کررہا ہے بلکہ وہ ویڈیو کے ذریعے شادی میں شریک لوگوں سے گفتگو کررہا ہے۔

Comments

- Advertisement -