تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

نزلہ، کھانسی سے نجات کے لیے قہوہ اور معجون گھر میں بنانے کا طریقہ

سردیوں کا آغاز ہوتے ہی ہر دوسرے شخص کو نزلے، زکام اور کھانسی کی شکایت ہوتی ہے۔

عام طور پر سردیوں میں نزلہ ، کھانسی جیسی بیماریاں بڑھ جاتی ہیں مگر کرونا کی وجہ سے اب لوگ تذبذب کا شکار بھی ہورہے ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں جڑی بوٹیوں کی ماہر سلمہ عاصم نے نزلہ اور کھانسی سے نجات حاصل کرنے کے لیے گھر میں ہی مفید قہوہ بنانے کا طریقہ بتایا۔

سلمہ عاصم نے بتایا اس قہوے کو پینا اور اسٹیم ضرور لینی ہے جس سے جمع ہوا نزلہ اور کھانسی ختم ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ اگر ایک ناک بند ہوجائے اور سر میں درد یا کپنٹیوں میں دکھن ہو تو یہ قہوہ اُس کے لیے بھی بہت زیادہ مفید ہے۔

اجزا

10 لونگیں

بادیان کا پھول

دو دار چینی ایک ایک انچ کا ٹکڑا

دو چھوٹی الائچی

طریقہ

فرائی پان کو چولہے پر رکھیں اور تمام اجزا کو اس میں ڈال دیں اور اسے تھوڑی پکنے کے لیے چھوڑ دیں، جب اس میں اچھی طرح سے ابال آجائے تو اسے اتار لیں اور پھر حسب ضرورت استعمال کریں۔

سلمہ عاصم نے بتایا کہ قہوہ بننے کے دوران اٹھنے والی اسٹیم کو اگر لیا جائے تو اس سے جمع ہوا نزلہ کھل جاتا ہے۔

معجون بنانے کا طریقہ

اجزا

آدھا چھٹانک بادام

ایک چمچہ کالی مرچ

طریقہ

دونوں کو اچھی طرح سے پیس لیں اور پھر اس میں شہد شامل کریں اور پھر اسے ناشتے یا رات کے کھانے میں استعمال کریں۔


نوٹ: ذیابیطس سمیت کسی بھی سنگین بیماری میں مبتلا افراد اپنے طبیب سے مشورے کے بعد دیسی قہوے کا استعمال کریں۔

Comments

- Advertisement -