منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

عمدہ اور ڈیزائنڈ فرنیچر کی ڈیمانڈ کے باوجود برآمدات میں کمی کیوں؟ ویڈیو رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

ویڈیو رپورٹ: شاہین عتیق

عمدہ فرنیچر اور فن پارے تخلیق کرنے والے باکمال کاریگر موجود ہیں، بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈیمانڈ بھی ہے، لیکن ہمارے فرنیچر اور لکڑی کے فن پاروں کی برآمدات میں کمی کیوں آ رہی ہے؟ وجہ جاننے کے لیے ہم نے رُخ کیا کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ کا، جہاں کچے راستے، ابلتے گٹر اور دشوار راستے اس گلی کی رونق کو ماند کر رہے ہیں۔

دہائیوں سے اس گلی میں کئی چھوٹے چھوٹے کارخانے آباد ہیں، جہاں ہنر مند افراد فرنیچر اور فن پارے تخلیق کرتے ہیں! کہیں لکڑی کی کٹنگ ہو رہی ہے، کہیں ڈیزائننگ، کچھ کاریگر مہارت سے لکڑیوں کو تراش کر شاہکار میں بدل رہے ہیں۔ ہنر مند کاریگروں کا کہنا ہے کہ پہلے اس کام کے قدر دان بہت تھے، اب بھی پسند کیا جاتا ہے، مگر خریدار کم ہو گئے ہیں۔

کئی مراحل سے گزر کر کئی ہنرمندوں کی مہارت سے تیار ہونے والا فرنیچر شو رومز کی زینت بنتا ہے، چالیس سال سے اس کاروبار سے وابستہ ہنر مند کہتے ہیں پاکستان کا تیار فرنیچر دنیا میں مقبول ہے، حکومت ایکسپورٹ اور ہماری غیر ملکی نمائش میں شرکت کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔

باریکی سے تیاری کے بعد مہارت سے پینٹ ہونے والے فرنیچر اور منفرد فن پارے اپنے قدردانوں کو کھینچ لاتے ہیں۔ تھوڑی سی کوشش اور برآمدات میں آسانی پیدا کر دی جائے تو تنگ گلیوں میں تیار ہونے والے شاہکار دنیا بھر میں منہ مانگے دام میں فروخت ہوں۔

ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں