جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

وزیراعظم کے نئے پیکچ کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالیں مہنگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کے 30 ارب کے نئے پیکچ کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالیں مہنگی ہوگئی، وزیراعظم پیکچ کے تحت دالوں سمیت 5 اشیا پر سبسڈی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے 30 ارب کے نئے پیکچ کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالیں مہنگی ہوگئی، ادارہ شماریات کی دستاویز میں بتایا گیا یوٹیلیٹی اسٹورز پر دال چنا اوپن مارکیٹ سے فی کلو 15.36روپے اور دال مسور اوپن مارکیٹ سے فی کلو 11.69روپے مہنگی مل رہی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پرسفیدچنے اوپن مارکیٹ سے فی کلو 10.53 روپے مہنگے ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پرسفیدچنےکی فی کلو قیمت395  روپے مقرر ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں سفید چنے کی فی کلو قیمت384.47 روپے ہے۔

- Advertisement -

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پردال مسور کی فی کلو قیمت285 روپے اور اوپن مارکیٹ میں دال مسورکی فی کلو قیمت273.31 روپے ہے جبکہ دال چنے کی فی کلو قیمت یوٹیلیٹی اسٹورز پر255روپے مقرر اور اوپن مارکیٹ میں دال چنے کی فی کلو قیمت239.64 روپے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پروزیراعظم پیکچ کے تحت دالوں سمیت5 اشیاپر سبسڈی ہے، رواں مالی سال کیلئے وزیراعظم پیکچ کے تحت 30 ارب کی سبسڈی منظور کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں