بھارت کی ریاست گجرات میں شادی کے موقع پر ایک ایسا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں دلہن کی موت ہوگئی لیکن اس کے باوجود شادی کی تقریب نہ رکی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہا جب بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچا تو وہ بے ہوش ہوگئیں۔ اہل خانہ اسے فوری طور پر اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسیں۔
شادی کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی تھیں اور تقریب میں مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جسے ہی دلہن کی موت کا علم ہوا سب افسردہ ہوگئے۔
- Advertisement -
دلہن کے گھر والوں نے اس مشکل موقع پر اہم فیصلہ لے لیا۔ انہوں نے دلہا کی شادی اپنی دوسری بیٹی سے کروا دی۔ دلہا دلہن کو لے کر خوشی خوشی روانہ ہوگیا اور یوں شادی کی تقریب اپنے انجام کو پہنچی۔