تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی حملے کا خوفناک منظر ناقابل بیان ہے، امریکی فوجی

بغداد : امریکی فوجی اڈے عین الاسد میں موجود فوجی نے ایرانی میزائل حملے کو انتہائی خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حملے کے مناظر کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف امریکی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق میں واقع امریکا کے سب سے بڑے عین الاسد فوجی اڈے پر ایران کے داغے گئے میزائلوں سے کم از کم بھی 10 مقامات مکمل طور تباہ ہوئے ہیں جبکہ ایک امریکی فوجی نے ایرانی حملے کو انتہائی خوفناک بتایا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق میں امریکا کی جانب سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی کارروائی کے بعد ایران کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی میں عین الاسد فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تھا۔

امریکی ٹی وی کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ فوجی اڈے پر تباہ کاری کے مناظر کچھ اور ہی کہانی بتا رہے ہیں اور اڈے پر تباہی کے مناظر سے غیر معمولی صورتحال کا اشارہ ملتا ہے۔

ایرانی حملے میں امریکی فوجیوں کے رہائشی کوارٹرز بھی تباہ ہوچکے ہیں تاہم ایڈوانس وارننگ سسٹم کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔

متاثرہ فوجی اڈے تک رسائی پانے والی سی این این کی صحافی نے کہا کہ فوجیوں نے انہیں بتایا ہے کہ حملے سے کئی گھنٹے قبل جان گئے تھے کہ کچھ نہ کچھ ہونے جا رہا ہے اس لیے احتیاطی تدابیراختیار کی گئی تھیں جبکہ کچھ فوجی بنکرز میں موجود تھے، زیادہ تر چیک پوسٹوں پر تعینات تھے۔

ایک امریکی فوجی نے بتایا کہ رات ایک بج کر 34 منٹ پر ایرانی میزائل حملے شروع ہوئے، حملے کا منظر بیان کرنا مشکل ہے کیونکہ یہ ایک انتہائی خوفناک حملہ تھا تاہم احتیاطی تدابیر اور محفوظ مقامات پر منتقلی سے کافی جان بچ گئی۔

Comments

- Advertisement -