لندن: نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کے نکاح کے جوڑے کی قیمت سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے تین روز قبل اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا تھا اور نکاح کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
ملالہ یوسفزئی نے لکھا تھا کہ آج کا دن میرے لیے بہت اہم ہے، عصیر اور میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
ملالہ یوسفزئی نے بتایا تھا کہ برمنگھم میں دونوں فیملیز کے ساتھ نکاح کی چھوٹی سی تقریب منعقد ہوئی، انہوں نے زندگی کے اہم سفر کے لیے سب سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم آگے کے سفر کے لیے ایک ساتھ چلنے کے لیے پرجوش ہیں۔
ملالہ یوسفزئی نے نکاح کے یادگار دن پر پاکستانی ڈیزائنر کا تیار کردہ جوڑا زیب تن کیا تھا جس کی قیمت 27 ہزار روپے تھی۔
ان کے جوڑے پر کورے، بکے اور زری کا کام ہوا تھا اور دوپٹہ اورگنزا کا تھا، نکاح کے موقع پر ملالہ نے بھاری زیورات کے بجائے ہلکے زیورات اور ہلکے میک اپ کا انتخاب کیا تھا۔
Today marks a precious day in my life.
Asser and I tied the knot to be partners for life. We celebrated a small nikkah ceremony at home in Birmingham with our families. Please send us your prayers. We are excited to walk together for the journey ahead.
📸: @malinfezehai pic.twitter.com/SNRgm3ufWP— Malala (@Malala) November 9, 2021