اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

جلاوطنی میں شہبازشریف نے برطانیہ میں فلیٹس کب اور کیسے خریدے؟ تفصیلات منظرعام پر آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے جلاوطنی میں 2005 سے 2009 کے دوران برطانیہ میں 4 فلیٹس 13 لاکھ 31 ہزار 7 پاؤنڈز میں خریدے، رقم کاروباری شخصیت ، بارکلے بینک اور دیگر سے بطور قرض لی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی جلاوطنی میں برطانیہ میں 4 فلیٹس خریدنے کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔

نیب دستاویز میں بتایا گیا شہباز شریف نے برطانیہ میں 4فلیٹس 13لاکھ31ہزار7پاؤنڈزمیں خریدے، رقم کاروباری شخصیت، بارکلے بینک، بھتیجی عاصمہ ڈار ودیگر سے بطورقرض لی۔

نیب کا کہنا ہے کہ اپر بارکلے لندن میں واقع فلیٹ 2005 میں 2 لاکھ 35 ہزارپاؤنڈ میں خریدا گیا، شہباز شریف نے فلیٹ کیلئے 75 ہزار پاؤنڈ کاروباری شخصیت سے قرض حاصل کیا اور 1 لاکھ 60 ہزار بارکلے بینک سے بطور قرض حاصل کیے۔

نیب دستاویز کے مطابق 2007 میں دوسرا فلیٹ لندن میں 1 لاکھ 60 ہزار میں خریدا گیا، اس فلیٹ کیلئے 16ہزار 75 پاؤنڈ کاروباری شخصیت سے قرض لیا اور ایک لاکھ43ہزارپاؤنڈ بارکلے بینک لندن سے لیا گیا۔

دستاویز میں کہا گیا کہ شہباز شریف نے 2007 میں ہی تیسرا فلیٹ 6 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ میں خریدا ، جس کے لئے کاروباری شخصیت سے 40ہزارپاؤنڈ اور بارکلے بینک سے 5 لاکھ 47114 پاؤنڈ بطور قرض لیا گیا۔

نیب کے مطابق 2009 میں لندن میں چوتھا فلیٹ 2 لاکھ 86007 پاؤنڈ میں خریداگیا، اس فلیٹ کیلئے 2 لاکھ 30607 پاؤنڈ کاروباری شخصیت اور 55 ہزار 400 پاؤنڈ دیگر قریبی رفقا سے حاصل کئے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں