تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

‘صدور اور وزرائےاعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات جاری کی جائیں’

ماہرقانون ابوذرسلمان نیازی کی درخواست پر انفارمیشن کمیشن پاکستان نے بڑا فیصلہ سنا دیا۔

فیصلے کے مطابق 1947 سے اب تک صدور اور وزرائےاعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات جاری کی جائیں۔
انفارمیشن کمیشن کو ماہرقانون ابوذرسلمان نیازی کی جانب سےدرخواست دی گئی تھی جسے کابینہ سیکریٹری نے مسترد کیا تھا۔

انفارمیشن کمیشن پاکستان نے فیصلے میں کہا ہے کہ صدور اور وزرائے اعظم کو ملنے والے تحائف کی مارکیٹ اور اندازاً کتنی قدر ہے رپورٹ میں بتایاجائے، ساتھ ہی تحائف کسی صدر یا وزیراعظم نے خریدے تو کتنےمیں خریدے یہ بھی بتایاجائے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ابوذرسلمان نیازی نے کہا کہ انفارمیشن کمیشن کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے بولڈ فیصلہ دیا ہے سیکریٹری کابینہ کودرخواست کی تھی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا تھا سیکریٹری کابینہ نےکہا خفیہ معلومات کی بنیاد پر انفارمیشن نہیں دے سکتا۔

ابوذرسلمان نے کہا کہ درخواست مسترد کرنےکےخلاف انفارمیشن کمیشن سےرابطہ کیا، انفارمیشن کمیشن کی جانب سے ہماری درخواست پرفیصلہ جاری کر دیا گیا ہے انفارمیشن کمیشن نےہماری درخواست پرفیصلہ جاری کر دیا ہے ہمیں اب تحائف سےمتعلق ساری رپورٹ جاری کی جائےگی۔

Comments

- Advertisement -