منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

عام انتخابات، پنجاب میں جمع کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق صوبے بھر میں مجموعی طور پر 13823 کاغذات نامزدگی وصول ہوئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں سندھ سے جمع ہونے والے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ جس کے مطابق صوبے بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے مجموعی طور پر 13823 کاغذات نامزدگی وصول کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جاری رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 3594 مرد اور 277 خواتین نے کاغذات جمع کرائے جب کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کی جنرل نشستوں پر 8592 مرد اور 437 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

- Advertisement -

قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے 195 جب کہ پنجاب اسمبلی میں خواتین نشستوں کے لیے 601 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ صوبائی اسمبلی سے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے 118 مرد اور 9 خواتین نے نامینیشن فارم جمع کرائے۔

عام انتخابات، سندھ میں 9140 کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد میں قومی اسمبلی نشستوں پر 182 مرد اور 26 خواتین کے کاغذات نامزدگی وصول ہوئے۔ الیکشن شیڈول کے مطابق اسکروٹنی کا عمل 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں