بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بیرونی ممالک سے کتنے پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بیرونی ممالک سے ملک بدر کئے گئے پاکستانی بھکاریوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، سعودی عرب، عراق، ملایشیا، یواےای،قطر،عمان سے پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیرون ممالک سے بے دخل پاکستانی گداگروں کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔

وزارت داخلہ نے بے دخل پاکستانی بھکاریوں کی تحریری تفصیلات پیش کیں، جس میں بتایا کہ سال 2024 سے تاحال بیرونی ممالک سے 5402 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، عراق، ملایشیا، یواےای،قطر،عمان سے پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ سال 2024 میں بیرون ممالک سے 4 ہزار 850 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے، جس میں سعودی عرب سے 4498، عراق 242 ، ملایشیا سے 55، یو اے ای سے 49 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے ہیں۔

سال 2025میں بیرون ممالک سے 552 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے ہیں، جس میں سعودی عرب سے 535 ، یو اے ای 9، عراق سے 5 پاکستانی بھکاری شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں