جمعرات, جنوری 30, 2025
اشتہار

عمران خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس کا احوال سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہونے والے پارٹی قیادت کے اہم اجلاس کا احوال سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کی اکثریت نے عمران خان پر حملے کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کا مشورہ دیا۔ اجلاس میں اکثریتی رائے رہی کہ آئی جی کا تبادلہ اور مقدمہ درج نہیں ہو تو شہروں کو بند کر دیں۔

اکثریتی رائے کے مطابق احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مطالبات تسلیم نہ ہوں، مطالبات تسلیم کرنے کی ڈیڈ لائن دی جائے، ریڈ لائن کراس ہوگئی ہے اب پیچھے نہ ہٹیں۔

اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کا اعلان چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں