منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

حکومت عوام سے پٹرول کے فی لیٹر پر کتنا ٹیکس وصول کر رہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پیٹرول پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مد میں عوام سے وصولی سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق عوام پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز ڈیوٹیز مارجنز کے بوجھ تلے دب گئے، پٹرولیم مصنوعات پر   ٹیکس اور دیگر وصولی سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

دستاویز میں بتایا کہ پٹرول پر فی لٹر ٹیکسز ڈیوٹیز کی مد میں عوام سے 101 روپے 49 پیسے وصول کئے جارہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پرٹیکسز ڈیوٹیز کی مد میں عوام سے 95 روپے 74 پیسے وصول کئے جارہے ہیں۔

دستاویز میں کہنا تھا کہ پٹرول پر لیوی کی شرح 75 روپے 52 پیسے فی لٹر ہے ، پیٹرول پر یکم جولائی سے 2 روپے 50 پیسے فی لٹر کلائمیٹ لیوی عائد کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق پیٹرول پر فی لٹر 6 روپے 98 پیسے فریٹ مارجن عائد ہے، پیٹرول پر تیل کمپنیوں کے مارجن کی شرح 7 روپے 87 پیسے فی لٹر اور پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 165 روپے 30 پیسے فی لٹر ہے جبکہ پیٹرول پر ڈیلرز مارجن کی مد میں 8 روپے 64 پیسے فی لٹر وصول کئے جارہے ہیں۔

اسی طرح ڈیزل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں 74 روپے 51 پیسے وصول کئے جارہے، ڈیزل پر بھی حکومت کی جانب سے 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ لیوی عائد کی گئِی ہے۔

دستاویز میں مزید کہا گیا کہ ڈیزل پرفی لٹر 2 روپے 09 پیسے فریٹ چارجز وصول کئے جارہے ، ڈیزل پرتیل کمپنیوں کا مارجن 8روپے، ڈیلر مارجن 8 روپے 64 پیسےفی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 177 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں