جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بھارت میں کرونا کی بگڑتی صورتحال: سینکڑوں اسکول طلباء و اسٹاف بھی متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : کرونا وائرس نے بھارت میں اسکولوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا، بورڈنگ اسکول کے 49 طلباء و اسٹاف کووڈ 19 میں مبتلا ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جس نے اب اسکول طلباء و اسٹاف کو بھی اپنا شکار بنانا شروع کردیا ہے۔

ریاست ہماچل پردیش کے ایک بورڈنگ اسکول میں 49 طلباء و اسٹاف سمیت درجنوں افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سولن ضلع میں دو دیگر اسکولوں میں 150 کے قریب طلباء سمیت دیگر افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اس سے قبل چمبا ضلع کے ایک اہم بورڈنگ اسکول ڈلہوزی پبلک اسکول میں بھی 122 افراد کے کورونا پازیٹو ہونے کی اطلاع ملی تھی جن میں 99 طلبا اور 23 اسٹاف رکن تھے جب کہ دھرم پور اور سبادھو میں بھی اسکولوں کے حالات انتہائی خراب تھے جہاں دو اسکولوں کو کنٹومنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں