تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی فرمانروا شاہ سلمان پرعزم

ریاض: سعودی عرب نے عالمی وبا ‘کوروناوائرس’ کی روک تھام اور توانائی کے شعبے کی مزید حفاظت کیلئے ایک بار پھر عزم کا اظہار کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ اراکین کا اجلاس ہوا جس میں تیل کی منڈیوں کے استحکام اور عالمی سطح پر فراہمی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

سعودی وزیراطلاعات ماجد القصابی کا کہنا ہے کہ کابینہ نے توانائی کے میدان میں مزید اقدامات پر زور دیا اور مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں کوروناوائرس کے خاتمے کے لیے ویکسی نیشن کی صورت حال پر بھی گفتگو کی، اراکین نے وبا کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی کوروناویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -