جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی ، 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی، سات لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی ، جس کے باعث 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے جبکہ سات لاپتہ افرادکی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں طوفانی بارش کے باعث چھتیں گرنے اور دیواریں منہدم ہونے سے تین خواتین سمیت چھ افرادجاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے۔

بارشوں میں سات لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ درجنوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا، متاثرہ خاندانوں کوعارضی طور پر قریبی اسکول میں منتقل کردیا گیا ہے۔

طوفانی بارشوں کے باعث بولان کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور مچھ کےعلاقے گیشتری ندی میں سیلابی ریلہ پانچ کان کنوں کو بہا لے گیا، جس میں سے ایک شخص کو بچالیا گیا اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔

کان کن کوئلہ کان میں کام کرنے کے بعد گھر جارہے تھےکہ ریلے کی زد میں آگئے جبکہ کولپور میں شدید بارشوں کے بعد بولان مرکزی شاہراہ کو آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ڈیم کے قریب دو بچیاں برساتی پانی میں بہہ گئیں، کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ اور ریسکیوٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں