پاکستان میں حساس عہدوں پر موجود افراد کے نمبرز ہیک کرنے کی کوششوں پر حکومت نے ہیکنگ سے بچنے کیلئے خصوصی ایپلیکیشن کی تیاری پر کام جاری رکھا ہے۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایپلیکیشن پر 60 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور کابینہ ارکان سمیت حساس عہدوں پر موجود افراد ایپلیکیشن استعمال کریں گے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کی جانب سے ہیکنگ کی کوششوں سے آگاہ ہیں اور چند ماہ میں ایپلیکیشن کی تیاری کا کام مکمل کر کے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دیں گے نئی ایپلیکیشن واٹس ایپ طرز کی ہی ہو گی لیکن غیر ملکی انٹر فیس استعمال نہیں ہوگا۔
اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر عمران خان کےخلاف بھی استعمال ہونے کا انکشاف
ایپلیکیشن کا استعمال عوامی سطح پر نہیں ہو گا، سکیورٹی اور سائبر اٹیکس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی جائے گی۔
واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر عمران خان کےخلاف بھی استعمال ہوا ہے، نوازشریف کی حکومت میں سافٹ ویئر عمران خان کےخلاف استعمال ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئراس وقت استعمال ہواتب عمران خان وزیراعظم نہیں تھے، ریکارڈ کے مطابق مختلف نمبرز میں ایک نمبر وزیراعظم عمران خان کے زیراستعمال تھا، اس کے علاوہ نواز حکومت میں یہی سافٹ ویئر حساس اداروں اور سیاست دانوں کےخلاف استعمال ہوا۔
دوسری جانب اسرائیلی سوفٹ ویئر سے بھارتی اپوزیشن لیڈروں کی جاسوسی پر انڈیا میں کھبلی مچ گئی ہے اور مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔