تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہیکنگ سے بچنے کیلئے خصوصی ایپلیکیشن کی تیاری

پاکستان میں حساس عہدوں پر موجود افراد کے نمبرز ہیک کرنے کی کوششوں پر حکومت نے ہیکنگ ‏سے بچنے کیلئے خصوصی ایپلیکیشن کی تیاری پر کام جاری رکھا ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایپلیکیشن پر 60 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ‏وزیراعظم اور کابینہ ارکان سمیت حساس عہدوں پر موجود افراد ایپلیکیشن استعمال کریں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کی جانب سے ہیکنگ کی کوششوں سے آگاہ ہیں ‏اور چند ماہ میں ایپلیکیشن کی تیاری کا کام مکمل کر کے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دیں گے ‏نئی ایپلیکیشن واٹس ایپ طرز کی ہی ہو گی لیکن غیر ملکی انٹر فیس استعمال نہیں ہوگا۔

اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر عمران خان کےخلاف بھی استعمال ہونے کا انکشاف

ایپلیکیشن کا استعمال عوامی سطح پر نہیں ہو گا، سکیورٹی اور سائبر اٹیکس کو مد نظر رکھتے ہوئے ‏ڈیزائن کی جائے گی۔

واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر ‏عمران خان کےخلاف بھی استعمال ہوا ہے، نوازشریف کی حکومت میں سافٹ ویئر عمران خان ‏کےخلاف استعمال ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئراس وقت استعمال ہواتب عمران خان وزیراعظم نہیں تھے، ریکارڈ کے ‏مطابق مختلف نمبرز میں ایک نمبر وزیراعظم عمران خان کے زیراستعمال تھا، اس کے علاوہ نواز ‏حکومت میں یہی سافٹ ویئر حساس اداروں اور سیاست دانوں کےخلاف استعمال ہوا۔

دوسری جانب اسرائیلی سوفٹ ویئر سے بھارتی اپوزیشن لیڈروں کی جاسوسی پر انڈیا میں کھبلی مچ ‏گئی ہے اور مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔