وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ترقیاتی فنڈ ارکان اسمبلی کاحق ہوتا ہےنقدرقم کسی کونہیں دی گئی اسکیمز دی گئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ سنا ہے اصغرخان کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے میں تو چاہتا ہوں اصغرخان کیس کافیصلہ آنا چاہیے۔
شفقت محمود نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں سب کومعلوم ہےمنڈیاں لگتی ہیں گزشتہ سینیٹ انتخابات میں تو ریٹ 40،50 کروڑتک گئے ایسی منڈیوں کی روک تھام کیلئےہم اوپن بیلٹ کی طرف گئے ہم توکہہ رہےہیں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کردیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کونمائندگی کاحق دیتےہیں توکوئی غلط بات نہیں، بھارت میں کسانوں کیساتھ دیکھیں کیاسلوک کیاجارہاہے بھارت میں اقلیتوں خصوصاًمسلمانوں کیساتھ ظلم دیکھ لیں، اکنامک انٹیلی جنس کی رپورٹ کومتنازع سمجھتاہوں بھارت میں کیاہورہاہےاوراکنامک انٹیلی جنس رپورٹ برعکس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف ووٹ دینےوالوں کان لیگ کوپتہ ہی نہیں لگا لیکن ہماری پارٹی میں جولوگ فروخت ہوئےانہیں پارٹی سےنکالاگیا، میرےپاس ابھی تفصیل نہیں کن 20 لوگوں کو نکالا گیا تھا مگر 20 لوگوں کوجنہوں نےخریداان کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔