اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی اور ایم کیوایم میں اختلافات کی بڑی وجہ ترقیاتی فنڈز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کی ترقی کا کریڈٹ کون لے؟ ایم کیوایم اور پی ٹی آئی میں اختلافات کی بڑی وجہ ترقیاتی فنڈز ہیں۔

کراچی میں ایم کیوایم کے4 اور پی ٹی آئی کے14ارکان قومی اسمبلی ہیں، وفاق کراچی کے ایم این ایز کو 15کروڑ روپے ترقیاتی فنڈز کی مد میں دے گی، پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو تعداد کےاعتبار سے زیادہ فنڈ ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے ترقیاتی فنڈز کے ایم سی کے ذریعےخرچ کرنےکامطالبہ کیا ہے، ایم کیوایم کو خدشہ ہے پی ٹی آئی اپنےحلقوں میں ترقیاتی کام کر کےمضبوط ہوجائے گی، کے ایم سی کوخصوصی فنڈز نہ ملےتوایم کیوایم کی ناراضی ختم نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی ایم کیو ایم پاکستان کو فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی

وفاقی کے بعد پی ٹی آئی سندھ کی قیادت نے بھی کے ایم سی کو براہ راست فنڈز دینے کی مخالفت کی ہے، پی ٹی آئی سندھ نے ترقیاتی فنڈز کے ایم سی کے بجائے گورنر کےذریعےخرچ کرنے پر زو دیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم کےدورہ کراچی اور سندھ کیلئےوفاق کےاقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وفاق صوبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہے،عوام کےمسائل کےحل کیلئےتمام سیاسی نمائندوں کی شمولیت ضروری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں