پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

پائیدار ترقی سے ہی عام آدمی کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی، عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، پائیدار ترقی سے ہی عام آدمی کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں فلاح عامہ کے لیے اسکیموں، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے حکمت عملی مرتب کرلی ہے، صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، فلاح عامہ کے اسکیموں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت اہداف کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے، پنجاب میں نئی صنعتی پالیسی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرے گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ہیں، عثمان بزدار

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ہیں، مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کررہے ہیں، صوبے مختلف حصوں میں خصوصی اکنامک زون قائم کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ کا محور پنجاب کا عام آدمی ہے، قوم عمران خان کوانقلابی رہنما کے طور پر یاد رکھے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے 100 روزہ پلان کے اہداف پورےکریں گے، عوام کی خدمت کے وعدے پر آئے ہیں، وعدے نبھائیں گے، پنجاب حکومت درست سمت میں کام کررہی ہے،نئے قوانین، ترامیم 100روزہ پلان پرعمل درآمد کا حصہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں