جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نے ڈی سیٹ ہونے کا خطرہ ظاہر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے 26 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی نے ڈی سیٹ ہونے کا خطرہ ظاہر کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی نے پنجاب کے نومنتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف سے اہن ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجنے پر تبادلہ خیال کیا گی۔ اسی دوران پی ٹی آئی کے 26 منحرف اراکین نے ڈی سیٹ ہونے کا خطرہ ظاہر کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے سے حمزہ کی کرسی کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے 6 مئی کے نوٹس پر منحرف اراکین کا بذریعہ وکلا پیش ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وکلا کے ذریعے ریفرنس جلد ختم نہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ پی ٹی آئی کے 26 منحرفین کے ڈی سیٹ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن 6 مئی سے اس سسلے میں کارروائی کا آغاز کرے گا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی ناکام ہونے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ (ن) تحریک عدم جمع کرا کر مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کو اسپیکر کے خلاف 186 ارکان پورے کرنے ہوں گے جب کہ منحرفین کے ڈی سیٹ ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے پاس 171 ارکان رہ جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں