اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

اینٹی کرپشن کا "جعلی چیئرمین ” ڈی جی اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جعلی اینٹی کرپشن ٹیمیں بنا کر لوگوں کو لوٹنے والے عناصر اینٹی کرپشن کے شکنجے میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت سے اطلاعات موصول ہورہی تھی کہ شہر میں خود ساختہ اینٹی کرپشن کی ٹیمیں متحرک ہیں اور لوگوں سے ممبر سازی کی آڑ میں بھاری رقوم وصول کررہی ہیں۔

مصدقہ اطلاعات پر کارروائی عمل میں لائی گئی، کارروائی کے دوران جعلی اینٹی کرپشن فورس کو پکڑا گیا، اور خود کو اینٹی کرپشن کے چیئرمین کہلانے والے علی رضا اور بلال رانا نامی شخص کو گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  اینٹی کرپشن مہم کے نتیجے میں زبردست کامیابی

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب  کے مطابق ملزمان نے اینٹی کرپشن کےجعلی دفاتربنا رکھے تھے، ان لوگوں نے اینٹی کرپشن کےجعلی تعارفی کارڈز بھی بنا رکھےتھے، ان کارڈ کی عوض یہ لوگ اینٹی کرپشن کی ممبر شپ کرتے تھے اور لوگوں سے بھاری رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن محمدگوہر نفیس نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام خود ساختہ اداروں اور انکےجعلی نمائندوں سے ہوشیار رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں