بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اس مشکل گھڑی میں ہم مقبوضہ کشمیرکے مظلوم بھائیوں کے ساتھ ہیں، میجر جنرل ظفر الحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفر الحق نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس مشکل گھڑی میں ہم مقبوضہ کشمیرکے مظلوم بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایف ہیڈ کوارٹر کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی منایا گیا۔

تقریب میں ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفر الحق اور ڈپٹی ڈی جی بریگیڈیئر محمد زبیر نے شرکت کی، اس موقع پر ڈی جی اے ایس ایف کی سربراہی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے واک بھی کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفر الحق نے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر انشاء اللہ ضرور آزاد ہوگا، اس مشکل وقت میں ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور یہ مشکل وقت آتا ہے قوموں پر۔

ڈی جی اے ایس ایف کا مزید کہنا تھا کہ قوموں کو آزادی آسانی سے اور کم قیمت پر نہیں ملتی اور انشاء اللہ اس سلسلے میں اے ایس ایف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں