کراچی : سیکرٹری ایوی ایشن حسن ناصرجامی کو ڈی جی سی اے اے کا اضافی چارچ دے دیا گیا، مذکورہ عہدہ تین ماہ کیلئے دیا گیا ہے، نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی تاحال مستقل انتظامی سربراہ سے محروم ہے، سی اے اے میں بعض اعلیٰ عہدوں پر بھی عارضی طور پر افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ایوی ایشن حسن ناصر جامی کو ڈی جی سی اے اے کا اضافی چارچ دے دیا گیا ہے، حسن ناصر جامی کو ڈی جی سول ایوی اتھارٹی کا عہدہ تین ماہ کے لیے دیا گیا ہے۔
قائم مقام ڈی جی مستقل ڈی جی کی تعیناتی تک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئرپورٹ کے انتظامی معاملات چلانے والا کوئی نہیں، اہم پوسٹ ڈائریکٹر آپریشن سی اے اے پر بھی قائم مقام آفیسر تعینات کیے گئے ہیں، مستقل ڈی جی سی اے اے تاحال نہ لایا جاسکا،
ذرائع کے مطابق قائم مقام ڈی جی سی اے اے کے پاس تمام ایئرپورٹ کے آپریشن کنٹرول کرنے کی ذمہ داریاں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ایئرپورٹ پر ریڈار اور اہم تنصیبات کی نصب کرنے والے ڈائریکٹر کمو نیکیشن نیوی گیشن سر ویلنس کا عہدہ بھی کئی ماہ سے خالی ہے، ڈائریکٹر انجنیئرنگ، ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز کے عہدے پر بھی قائم مقام آفیسرز تعینات کرکے معملات کو ایڈہاک پر چلایا جانے لگا۔
ڈائریکٹر سیکیورٹی جیسا اہم عہدہ بھی کنٹریکٹ بیس پر چلایا جارہا ہے، ڈائریکٹر اور کوآرڈیشنشن کی بھی اسامیاں بھی تاحال پر نہ کی جاسکیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد کے ایئرپورٹ منیجرز بھی قائم مقام عہدے پر تعینات ہیں۔