کراچی: نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقرری کے معاملے میں امیدواروں کے انٹرویو مکمل کرلیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر ہوابازی کی صدارت سلیکشن بورڈ نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدے کے شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویو کا سلسلہ مکمل کرلیا۔
وزارت ہوابازی کے ذرائع نے بتایا کہ قائم مقام ڈی جی نادر شفیع ڈار سمیت 11 امیدواروں کے انٹرویو لیے گئے ہیں۔
وزیر ہوابازی کی سربراہی میں سلیکشن بورڈ نے ان امیدواروں سے سوالات کیے، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقرری 3 سال کے لیے ہوتی ہے۔
نئے ڈی جی سی اے اے کو برطانیہ اور یورپ میں پاکستانی ایرلائنز کی پروازیں بحال کرنے کے بڑے چیلنج کا سامنے ہوگا۔