اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے ان کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔
احمد اسحاق کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تعینات کردیا گیا، وہ پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ نئے ڈی جی ایف آئی اے کی تعیناتی کے لیے پولیس سروس کے منجھے ہوئے افسر کو تعینات کو تعینات کیا جائے۔
جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے افسران کی شارٹ لسٹنگ شروع کردی ہے۔
نئے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کیلئے گریڈ 21 کے دو افسران مضبوط امیدوار ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل حبیب تاجک اور اختر حیات گنڈاپور مضبوط امیدوارہیں،ذرائع
سہیل حبیب تاجک ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ تعینات ہیں جبکہ اخترحیات کو آئی جی کے پی سےاسٹبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔