The news is by your side.

Advertisement

ڈی جی ایف آئی اے نے آٹا،چینی اسکینڈل رپورٹ کیلئے مہلت مانگ لی

اسلام آباد: آٹا اور چینی اسکینڈل کے حوالے سے انکوائری کمیشن کی آڈٹ رپورٹ کے لیے ڈی جی ایف آئی اے نے مہلت مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا نے آٹا اور چینی اسکینڈل سے متعلق انکوائری کمیشن کی آڈٹ رپورٹ کے لئے دو ہفتے کی مہلت طلب کی جو منظور کر لی گئی۔

آڈٹ رپورٹ کے لیے ڈی جی ایف آئی اے کو 2 ہفتے کی مہلت دے دی گئی جب کہ فرانزک آڈٹ ٹیم میں 2افسران کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔

لاہور سےارسلان وٹو اور اسلام آباد سےڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کو شامل کیا گیا ہے،ٹیم مختلف شوگرملوں کادورہ کرےگی اور 2ہفتے بعد آڈٹ رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی بحران ، انکوائری کمیشن کا افسر شوگر ملز مالکان کا مخبر نکلا

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر آٹے اور چینی بحران کی انکوائری رپورٹ جاری کی جا چکی ہے، رپورٹ ایف آئی اے کے سربراہ واجد ضیا نے تیار کی، اس رپورٹ میں جہانگیر ترین، مونس الہی اور خسرو بختیار کے رشتے دار کے نام سمیت کئی نامور سیاسی خاندانوں کے نام شامل ہیں، رپورٹ پبلک کرنے سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اس کا خود جائزہ لیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ 25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے پر مزید ایکشن ہوگا، کمیشن کی رپورٹ کے بعد جو بھی ملوث ہوا قانون کے تحت اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں