تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر دم تیار ہے ،عاصم باجوہ

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم باجوہ نے کہا ہے کہ ایل اوسی پربھارتی فائرنگ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ، پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر دم تیار ہے۔

چینی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے کہا کہ ایل اوسی پربھارتی فائرنگ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، بھارت کی جانب سے مسلسل ایل او سی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ، اب تک بھارت کی جانب سے ہتھیاروں کے 25ہزار رآؤنڈ چلائے جا چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کشیدگی کو مذاکرات سے ختم کیا جانا چاہئے، پاکستان اوربھارتی فوج کے حکام ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔

عاصم باجوہ نے کہا کہ بھارتی فوج نے 29 ستمبر کو لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے 2 فوجیوں کو شہید کیا اور نو زخمی ہوئے جب کہ 8 سویلین افراد بھی زخمی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پردہشتگردوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں، سیکورٹی فورسزکی کاروائیوں میں ساڑھے تین ہزار دہشتگردوں کو ہلاک اور دہشتگردوں کے نو سو بانوے ٹھکانوں کو ختم کیا گیا، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں پانچ سوچھیالیس جوان شہید اور دو ہزار دو سو پچاسی زخمی ہوئے۔


مزید پڑھیں : بھارت کا بیان جھوٹا ہے، سرجیکل اسٹرائیکس ہوئیں تو بھرپور جواب دیں گے، عاصم باجوہ


ملک میں جاری کومبنگ آپریشن سے متعلق عاصم باجوہ نے کہا کہ کومبنگ آپریشن کے ذریعے شہری علاقوں میں دہشتگردوں کا نیٹ ورک، ان کے سہولت کاروں، ہمدردوں اور مالی مدد فراہم کرنے والوں کا بھی خاتمہ کیا جارہا ہے، شمالی وزیرستان اورخیبرایجنسی کے تمام علاقوں کودہشت گردوں سے پاک کردیا گیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ فوجی عدالتوں نے دہشتگردوں کے ایک سو چھیاسٹھ کیسز کا فیصلہ سنایا، ایک سو سات کو سزائے موت سنائی گئی جبکہ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے بارہ دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی۔

یاد رہے کہ  بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھمبھر، کیل، تتہ پانی اور لیپا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا، اس واقعہ میں پاک فوج کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایل او سی پر فائرنگ بعد ہی بھارتی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیکس کیں۔

تاہم آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیکس کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے ایسے جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -