جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

گولیاں نہتے بہادرآزادی کے متوالوں کے عز م کو دبانہیں سکتیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی جبرودہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گولیاں نہتے بہادرآزادی کے متوالوں کے عزم کو دبانہیں سکتیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی جبر و دہشت گردی اور بھارتی قابض افواج کی جانب سے کشمیری شہریوں کو ہدف بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ گولیاں نہتے کشمیر میں  بہادر آزادی کے متوالوں کے عزم کو دبانہیں سکتیں، بھارتی فوج کو پیشہ وارانہ جنگی اخلاقیات کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی جاری جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کا تنازع تشدد کے بجائے مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے، کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا تعین خود کرنے کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں : کشمیر کا تنازع تشدد کے بجائے مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے، وزیراعظم

واضح رہے کہ دو روز قبل بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں آپریشن کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیارہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

حریت قیادت کی کال پروادی میں سوگ اور ہڑتال ہے، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکزبند ہیں اورٹرانسپورٹ معطل ہے جبکہ انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند کردی گئی ہے، کٹھ پتلی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں غیرعلانیہ کرفیولگا دیا۔

حریت رہنماؤں نے عالمی برادری سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں