پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے، میجر جنرل آصف غفور

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، مسئلہ کشمیر ستر سال سے حل طلب ہے، طالبان سے مذاکرات افغان حکومت اور امریکا نے کرنے ہیں۔

یہ بات انہوں نے ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی، میجر جنرل آصف غفورنے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو عالمی برادری کی توجہ کی ضرورت ہے۔

ان کی تحریک آزادی کو دہشت گردی کی نظرسے نہ دیکھا جائے، پاکستان کشمیری بھائیوں کی ہرطرح سے سفارتی حمایت کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ طالبان گروپوں سے مذاکرات افغان حکومت اور امریکا نے کرنے ہیں لیکن فورم کا حصہ ہونے کے ناطے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

افغان طالبان پرہمارا کوئی اثر و رسوخ نہیں ہے، باجوہ ڈاکٹرائن صرف سکیورٹی سے متعلق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کی خواہش ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے اور الیکشن کا انعقاد اپنے وقت پر ہو۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی منظم سیٹ اپ ہے، میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ سوات میں عوام کے مطالبے پرکنٹونمنٹ بنائی، بلوچستان میں دہشت گردی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

حکومت فیض آباد دھرنےسے متعلق عدالتی احکامات پر عمل کرے، کوئی قانون کو ہاتھ میں لے توحکومتی مشینری کو حرکت میں آنا چاہیے، حلقہ بندیوں کے معاملے سے فوج کا کوئی تعلق نہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں