بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

خوشیاں اورخوشیوں کاجشن شہداکا مرہون منت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سال نو کی آمد پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ خوشیاں اور خوشیوں کاجشن ہمارےشہداکا مرہون منت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2018 کے آغاز پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ملک میں سال نوکاجشن ہماری کامیابیوں کا مظہرہے، نئے سال کے موقع پر ملک بھر میں زبردست جشن قوم کےعزم کاثبوت ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ اپنی خوشیوں میں عظیم مقصد کیلئے شہدا کو یاد رکھیں اور عظیم مقصد میں غازی بننے والوں سے اظہار تشکر کرنا نہ بھولیں کیونکہ خوشیاں اور خوشیوں کا جشن ہمارے شہدا کا مرہون منت ہے۔


مزید پڑھیں : کامیاب سال تمام ہوا، سالِ نو کے نئے چیلینجوں کا مقابلہ کرنے کو تیارہیں، آرمی چیف


یاد رہے اس سے قبل نئے سال کی آمد پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ ایک یادگار سال اختتام پذیر ہوگیا ہے اور سال 2018 انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس میں کئی داخلی اور خارجی چیلینجز درپیش ہوں گے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان کے عزم و حوصلوں کو شکست نہیں دے سکتا اور انشااللہ سال 2018 پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کا سال ہوگا۔

 

انکا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج مشکلات اور مسائل کو چیلینج کے طور پر لیتی ہے اور انہیں حاصل کرنے کے لیے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ان چیلینجز کو مواقعوں میں تبدیل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں