تازہ ترین

ہم نےبہت کیااس سےزیادہ اورکچھ نہیں ہوسکتا، پاکستان کیلئے سب کچھ کرینگے،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت نہیں چاہتاہم دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رکھیں، عزت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اپناتحفظ یقینی بنائیں گے، ہم مزید کسی کیلئےکچھ نہیں کرسکتے پاکستان کیلئے سب کچھ کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مشرقی سرحدپربھارت کی جانب سےخطرات ہیں، دہشت گردی کیخلاف بھرپورجنگ لڑ رہے ہیں، ہماری کامیابیوں پربھارت نےایل اوسی پرحالات کشیدہ کیے، بھارت کی جانب سےایل اوسی پرجارحیت کی جارہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نہیں چاہتاہم دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رکھیں‌، بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کیاجارہاہے، بھارت پاک فوج پر جھوٹےالزامات لگارہا ہے، بھارت نے پاک فوج پر دراندازی کا جھوٹا الزام لگایا۔

پاکستان میں کسی بھی دہشت گردتنظیم کاوجودنہیں ہے

میجرجنرل آصف غفور کا بریفنگ میں کہنا تھا کہ بھارت کی کوشش ہےپاک فوج مغربی سرحدپرنہ جائے، پاکستان میں کسی بھی دہشت گردتنظیم کاوجودنہیں ہے، پاکستان میں کوئی بھی دہشت گردنیٹ ورک موجودنہیں، حکومت پاکستان اوردفترخارجہ اس پرمؤقف دے چکے ہیں۔

القاعدہ کوسپورٹ کرتے تو امریکاشکست نہیں دے سکتاتھا

انھوں نے کہا کہ ہم نےبہت کچھ کرلیااس سے زیادہ اورکچھ نہیں کیا جاسکتا، مقبوضہ کشمیرمیں آزادی کی تحریک مضبوط ہوئی ہے، القاعدہ کوسپورٹ کرتے تو امریکاشکست نہیں دے سکتاتھا، حقانی نیٹ ورک کا پاکستان میں کوئی وجودنہیں۔

دہشت گردی کیخلاف جو بھاری جانی اورمالی نقصان اٹھایاہے، اس کا نعم البدل مالی تعاون نہیں ہوسکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ وہ رقم دی جاتی ہےجودہشتگردی کیخلاف خرچ کی ہوتی ہے، میں بھارتی اشتعال انگیزی میں تیزی آئی، دہشت گردی کیخلاف بھاری جانی اورمالی نقصان اٹھایاہے، جوہم نے نقصان اٹھایا اس کا نعم البدل مالی تعاون نہیں ہوسکتا۔

انکا کہنا تھا کہ طویل امن کیلئے دھمکی نہیں اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے، جارحیت کی صورت میں بحیثیت قوم ہمیں تیاررہناہے۔

میجرجنرل آصف غفور نے میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میڈیا کے شکرگزار ہیں بھارتی پروپیگنڈاکوردکیا، ہم مزید کسی کیلئےکچھ نہیں کرسکتے پاکستان کیلئے سب کچھ کرینگے۔

ہم مزید کسی کیلئےکچھ نہیں کرسکتے پاکستان کیلئے سب کچھ کرینگے

انھوں نے کہا کہ مشرقی سرحدپرخطرات کےباوجودمغربی سرحدکومحفوظ بنایا، ہمیں دہشت گردی میں پھنسا کر دشمن نے بلوچستان کارخ کرلیا، امریکا اور افغانستان کی ڈومور کی باری ہے، عزت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اپناتحفظ یقینی بنائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان دوستوں کے ساتھ مل کرکام کررہی ہے، افغان سرزمین سےمختلف دھمکیاں دی جارہی ہیں، مہم اور پروپیگنڈا سیمینار سے محب وطن متاثر نہیں ہونگے، امریکا پاکستان میں کارروائی کےاشارےدےرہاہے۔

بلوچستان میں شرپسندی پھیلانےوالےسن لیں ان کاوقت ختم ہوچکا

انھوں نے بریفنگ میں کہا کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانےوالےسن لیں ان کاوقت ختم ہوچکا، بلوچستان پربھرپورتوجہ ہےترقیاتی منصوبےجاری ہیں۔

کراچی کے حوالے سے میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کراچی کی صورتحال ماضی کی نسبت بہت بہترہے، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی، کراچی میں2017میں دہشت گردی کاصرف ایک واقعہ ہوا۔

ہم نےدہشت گردی کیخلاف جنگ اپنےمفادمیں لڑی

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ فاٹامیں ریاست کی رٹ بحال کی ہے، خوشحال بلوچستان کےمنصوبےپرعملدرآمدہورہاہے، امریکا کی جانب سے گزشتہ دنوں مختلف دھمکیاں سنیں، ہم نےدہشت گردی کیخلاف جنگ اپنےمفادمیں لڑی، پاکستان میں دہشتگردی کےواقعات میں واضح کمی آئی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ امریکاکوافغانستان میں بھارتی مداخلت بھی دیکھناہوگی، ہزار سے زائد فراری قومی دھارےمیں شامل ہوچکےہیں، ایران میں آرمی چیف کی مفید ملاقاتیں ہوئیں۔

،میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ آج کاپاکستان2013کےمقابلےمیں بہت بہترہے، ایران نےبلوچستان سرحد پر باڑ لگانا شروع کردیا ہے،  دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کابلاتفریق خاتمہ کیا،  ملک بھرمیں انٹیلی جنس بنیاد پرآپریشن جاری ہیں،  دہشت گردی کے ایک دو واقعات کا بھی خاتمہ کردینگے،  دہشت گردی کیخلاف ہم نے بے مثال قربانیاں دیں۔

سال 2017 میں7بڑی دہشتگردتنظیموں کاسراغ لگاکرخاتمہ کیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سال 2017 میں7بڑی دہشتگردتنظیموں کاسراغ لگاکرخاتمہ کیا، دشمن اپنی حرکات سےمحب وطن بلوچوں کوگمراہ نہیں کرسکتے، خیبرپختونخوا مین 254دہشت گردی کےمنصوبےناکام بنائے، بلوچستان میں177دہشت گردی کےمنصوبےناکام بنائے،  96 فیصدقبائلی عوام اپنےگھروں کوواپس آچکےہیں۔

انھوں نے مزید بتایا مجموعی طورپر483دہشت گردی کےمنصوبےناکام بنائے،  ملک بھرمیں خودکش بمباروں کوبھی گرفتارکیا، گرفتارخودکش بمباروں میں زیادہ ترافغان شہری ہیں، پاکستانیوں کےچہروں پرخوشیاں لوٹ رہی ہیں، افواج پاکستان کی پریڈمیں دوست ممالک نےحصہ لیا۔

میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ پی ایس ایل کافائنل لاہور میں پر امن طریقے سے ہوا، میرانشاہ میں انٹرنیشنل معیارکاکرکٹ میچ کرایا،  سیاحوں کی بڑی تعدادنےسوات کارخ کیا، سیاحوں کےرش سےلوگ پوری رات سڑکوں پررہے،  رونالڈینو،ورلڈالیون کاپاکستان آناامن کی بحالی کی نشانی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اندرونی اوربیرونی خطرات کومدنظررکھنا چاہیے،  میڈیاکوبھارتی پروپیگنڈے سے دور رہناچاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بریفنگ میں آرمی چیف کا پیغام پڑھ کر سنایا کہ پاکستان مخالف قوتیں متحدہوناشروع ہوگئی ہیں،  پاکستان کوبھی دشمن قوتوں کیخلاف متحدہوناچاہیے، ملک دشمن ریاست اورغیرریاستی عناصرسازشوں میں مصروف ہیں، یہ عناصرپاکستان کوکمزورکرناچاہتےہیں، ہمیں متحد ہو کر ان عناصر کا ناپاک عزائم کو شکست دینا ہوگی۔

سی پیک معاہدےکوہرصورت مکمل کیاجائےگا

میجرجنرل آصف غفور نے سی پیک کے حوالے سے کہا کہ  سی پیک معاہدےکوہرصورت مکمل کیاجائےگا، پاکستان کچھ بھی اچھاکام کرےبھارت اس کی نفی کرتاہے،  سی پیک کی سیکیورٹی کیلئےخصوصی اقدامات کیے، سی پیک کیخلاف سازشوں کومل کرناکام بناناہے۔

کلبھوشن کے حوالےسے انکا کہنا تھا کہ اعتراف کرنےوالےدہشت گردکی اہل خانہ سےملاقات کرائی، انسانی ہمدردی کی بنیادپرکلبھوشن کی ملاقات کرائی، دباؤ میں آناہوتاتوکلبھوشن کوقونصلررسائی دیتے، ہماری انسانی ہمدردی کاجذبہ بھارت کوسراہناچاہیے،  کلبھوشن کےمعاملےپرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

کلبھوشن کےمعاملےپرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

صحافی کے سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف سےمتعلق بیان غیرذمہ دارانہ ہے، پاک فوج میں ایک چین آف کمانڈہوتاہے، ایسےبیانات سےگریزکرناچاہیے, آرمی چیف جمہوریت کےحامی ہیں، پاک فوج ایک ڈسپلن آرگنائزیشن ہے، پاک فوج خطروں سےبخوبی آگاہ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ  پاک فوج سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتی، سازش سےمتعلق بیانات دیئےجارہےہیں توآگاہ کیاجائے، سیاسی بیانات پرپاک فوج کوئی ردعمل نہیں دےگی، دفترخارجہ بھارت کو سیکیورٹی چیک سے متعلق آگاہ کرچکا تھا،  آگاہ کیا گیا تھا سیکیورٹی چیک کے بعد کلبھوشن سے ملاقات ہوگی۔

فیض آباد دھرنے میں چند لوگوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پیسےدیئےگئے، منفی نہ لیا جائے

فیض آباد دھرنے سے متعلق میجرجنرل آصف غفور  نے کہا کہ فیض آباددھرنےکے مسئلے کو وزیراعظم کی ہدایت پر حل کیاگیا،  دھرنے میں چند لوگوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پیسےدیئےگئے،  پیسے دینے کومنفی نہ لیا جائے مثبت تاثر کو آگے بڑھایاجائے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -