تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

الیکشن شفاف ترین تھے، اگر کسی کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں‌ تو سامنے لائے، ترجمان پاک فوج

لندن: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ وقت ثابت کرے گا کہ حالیہ الیکشن پاکستان کی تاریخ کے شفاف ترین تھے ، اگر کسی کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہے تو سامنے لائے۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالیہ الیکشن سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ، اگر کسی کے پاس انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بڑےممالک مسائل کے حوالے سے ایک دوسرے سے ملاقاتیں کرنے میں گریز کرتے ہیں، دنیا میں ایک پاکستان ہی واحد ملک ہے جو تمام ممالک سے ملاقاتیں کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی برطانوی اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں، امن بحالی پر پاکستان کی کاوشوں تعریف

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ہم بھارت، چین، افغانستان، قطر، سعودی عرب سےبات چیت کرتے رہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ پاک فوج سی پیک کامحافظ ادارہ ہے، ملکی استحکام کی خاطر تمام حکومتی اداروں کاساتھ چلناضروری ہے، بطورادارہ پاکستان کاامیج بلندکرناہمارااولین فرض ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دورہ برطانیہ میں پروفیشنل امورسمیت ملکی بہتری پربات ہوئی، پاکستان میں اچھائیاں زیاد ہیں اور خرابیاں کم جنہیں دنیا کو بتانا چاہتے ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخاتمےکیلئےجتنی قربانیاں ہم نےدیں کسی نےنہیں دیں، ہم نے 76 ہزار جانیں قربان کیں جن میں عوام کی کثیر تعداد شامل ہے، کراچی کرائم ریٹ میں چھٹےنمبرپرتھا مگر آج 66 ویں نمبر پرہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی، جس دن افغانستان میں امن قائم ہوگا خیبرپختونخواہ سے چیک پوسٹیں ختم ہوجائیں گی، ہمارا کوئی بھی جوان قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتا۔

بعد ازاں میجر جنر ل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صحافیوں کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ملاقات بہت اچھی رہی۔

Comments

- Advertisement -