ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سانحہ اے پی ایس میں زخمی طالبعلم سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے لندن میں اے پی سی حملہ میں زخمی بچے احمد نواز سے ملاقات میں نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ احمد نوازنے انہیں نوجوانوں کے حوالے سے کیئے جانےوالےاپنےکام کی تفصیلات سےآگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطانق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے لندن میں اے پی سی حملہ میں زخمی اور لندن میں زیر علاج احمد نواز سے ملاقات کی۔

میجرجنرل آصف غفورکچھ دیراحمدنواز کے ساتھ رہےاورنیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات میں احمد نواز نے انہیں نوجوانوں کے حوالے سے کیئے جانےوالےاپنےکام کی تفصیلات سےآگاہ کیا۔

لندن میں مقیم احمد نواز نوجوانوں کے حوالےسے سماجی کام کررہے ہیں۔

واضح رہے 5 سال قبل 16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی تھی، دہشت گردوں نےعلم کے پروانوں کے بے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی تھی اور دردناک سانحے اور دہشت گردی کے سفاک حملے میں 147 افراد شہید ہوگئے تھے، جس میں 132 بچے بھی شامل تھے۔

سانحہ اے پی ایس پشاور میں زخمی ہونے والے طالب علم احمد نواز کو حکومت نے سرکاری خرچ پر 2015 میں علاج کے لیے برطانیہ بھیجا تھا جہاں اُن کا علاج کوئین الزبتھ اسپتال میں ہوا، برطانوی ڈاکٹرز نے احمد نواز کا علاج کیا ، جس کے بعد وہ صحت مند زندگی کی طرف لوٹے اور پھر لندن میں ہی تعلیم کا آغاز کیا۔

طالب علم احمد نواز نے برطانوی امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی دکھاتے ہوئے پوزیشن حاصل کی تھی ، احمد نے جی سی ایس ای امتحان میں 6 مضامین میں اے اسٹار حاصل کئے اور 2مضامین میں اے گریڈ حاصل کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں