جمعہ, مئی 23, 2025
اشتہار

فتنہ الہندوستان کا تعلق بلوچستان سے نہیں صرف بھارت سے ہے، ترجمان پاک فوج

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کا تعلق بلوچستان سے نہیں صرف بھارت سے ہے، درندے ہندوستان کےاحکامات پردہشت گردی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا فتنہ الہندوستان کاتعلق بلوچستان سےنہیں صرف بھارت سے ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد حیوانیت پر اتر آئے ہیں، انھوں نے بلوچستان میں نہتے مزدوروں کوشہیدکیا، بھارتی دہشت گردی کے ایسے کافی شواہدہمارے پاس ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان نہیں بلوچستان کے بلوچ بھی پوچھ رہے ہیں، دہشت گردی کا بلوچیت سے کیا تعلق ہے، پاکستان کے مسلمان پوچھ رہے ہیں، اس کا اسلام، انسانیت سے کیا تعلق ہے، یہ کون سااسلام اورکون سی بلوچیت ہے ، درندے ہندوستان کے پیسوں،احکامات پربربریت کررہے ہیں، یہ کون سی آئیڈیالوجی ہے یہ حیوانیت ہے، فتنہ الہندوستان کاتعلق صرف ہندوستان سے ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ 25 اپریل کوجہلم میں ایک دہشتگرد پکڑا گیا، فرانزک پر شاکنگ فیکٹس سامنےآتے ہیں، سرونگ انڈین میجر سندیپ دہشت گردوں سے بات چیت کر رہا تھا وہ آڈیوسنیں، سرونگ انڈین میجربتارہاہےبلوچستان سےلیکرلاہورتک اورپورےپاکستان میں دہشتگردی کروارہا ہے۔

انھوں نے سوال کیا کہ معصوم پھول شہید ہوئے ان کی موت کاذمہ دارکون ہے؟ میجرسندیپ کتنی تفصیل سے بتا رہا ہے، کتنے پیسے دینے ہیں، کئی سال کی پلاننگ ہے، جن مساجد میں بھارت نےحملہ کیاوہاں کوئی ٹریننگ کیمپ نہیں تھے۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ جن مساجد میں بھارت نے حملہ کیا وہاں کوئی ٹریننگ کیمپ نہیں تھے، 6 اور7 مئی کو کیا شواہد تھے جس پر فیصلہ کیا گیا کہ مساجد دہشت گردوں کے اڈےہیں، 7 مئی کی صبح تمام میڈیا ان مساجد میں گیا تھا، آپ کو کہیں ٹریننگ کیمپ یا دہشت گرد کی نشانی ملی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر حملے کےدوران اپنی پراکسی فتنہ الہندوستان کو بھی ایکٹوکیا ہوا تھا، بھارت دہشت گردوں کو پیسہ دینے کے ساتھ اسلحہ بھی دیتا ہے، بلوچستان کے غریب تو اتنا جدید اور مہنگا اسلحہ نہیں خرید سکتے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مزید کہا کہ فتنہ الہندوستان کے ساتھ فتنہ الخوارج کاگٹھ جوڑ بھی بھارت کیساتھ ہے، دہشت گردوں کی پرائم موٹیویشن صرف پیسہ ہے، ناقدین کہتے ہیں باڑلگانے کا کیا فائدہ شواہد سب کے سامنے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ 9مئی کی رات2بجے 10مئی کوفتنہ الہندوستان نےبلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں کیں، ہم نےاس رات 5دہشتگردمارےہیں ، یہ وہ وقت ہےجب ہندوستان نے پاکستان اپنےڈرون بھیجےتھے، ڈی جی فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج کابھارت سےگٹھ جوڑ دنیاکونظرآرہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 6 اکتوبر 2024 کو کراچی میں چائنیز پر حملہ ہوتا ہے، انڈین سوشل میڈیا را کے ہینڈلرز پہلے سے ہی آگاہ کردیتےہیں، جیسے ہی جعفر ایکسپریس ہوتا ہے، اس سے پہلے ہی وہ آگاہ کردیتےہیں ، صبح 7 بجکر 58 منٹ پر خضدار واقع ہوتا ہے، اس کے فوری بعد ہی انڈین میڈیا پر خوشیاں شروع ہوجاتی ہیں، دنیا کا کون سا ملک ہے جو دہشت گردوں کے حملوں پرخوشی مناتاہے، تاریخ میں ایسا کوئی ملک یا میڈیا نہیں ملتا جو بچوں کی شہادت پرخوشی منائے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ کیا کالعدم بی ایل اے کی دھمکیوں سے ہم ڈرجائیں گے، فتنہ الہندوستان کابلوچیت یاپاکستانیت سےتعلق نہیں، پوری دنیا دیکھ رہی بھارت خطے میں دہشت گردی کرہا ہے، اپنی دہشت گردی چھپنے کیلئے پاکستان پرالزام لگاکرڈرامہ کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں اللہ کی نصرت سےپاکستان دشمن کامنہ کالاکرتاہے، بہادرفوج اور فضائیہ نےجعفرایکسپریس حملےمیں شہریوں کوبچایا، ریاست نے دہشت گردوں کومارا اور اپنے لوگوں کوبچایا، فتنہ الہندوستان کےترجمان بھارتی چینل پردہشتگردی کاپرچار کرتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت میں آزاد میڈیا کا وجود نہیں بھارتی ریاست کنٹرول کرتی ہے، آپ پاکستان میں آزاد میڈیا پر سوال اٹھاتے تھے اب پتا چلا انڈیا کا میڈیا کیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ چیف نے کہا تھا 13 لاکھ انڈین آرمی ہمیں شکست نہیں دے سکتی، 1300 فتنہ الہندوستان کیا دیں گے ، پوری دنیادیکھ رہی ہےخطےمیں ریاستی دہشتگردی کون کررہاہے، اپنی دہشتگردی سےچھپنےکیلئےبھی ڈرامہ کیاجاتاہےکیونکہ اپنےملک میں ظلم کررہےہیں، یہ ہےہندوستان اورفتنہ الہندوستان کابدنماچہرہ ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کا بتانا تھا کہ دہشت گرداسلم اچھوبھارت کے اسپتال میں زیرعلاج ہے، یہاں زخمی دہشت گردوں کوبھارت اپنے ملک لیکرجاتا ہے، فتنہ الہندوستان کاکمانڈرخلیل چیئرمین بھارت میں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی کیلئے معصوم بلوچوں کواستعمال کرتا ہے، دہشت گردی کیلئے بھارت بلوچستان کی بچیوں کوبلیک میل کرتا ہے، بھارت اوراس کے فتنے اب کھل کرسامنےآرہے ہیں، سوشل میڈیاپر فتنہ الہندوستان کی حمایت میں ہزاروں اکاؤنٹس آپریٹ ہورہے ہیں، فیس بک اور ایکس پر موجود ہزاروں اکاؤنٹس بھارت سےچل رہے، سوشل میڈیا پر ہزاروں اکاؤنٹس بھارتی ایجنسیاں چلارہی ہیں۔

.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں