جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ہیومن رائٹس واویلے کے پیچھے 9 مئی کے سہولت کار اور منصوبہ ساز نہیں چھپ سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ہیومن رائٹس واویلے کے پیچھے 9 مئی کے سہولت کار اور منصوبہ ساز نہیں چھپ سکتے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بیرون ملک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق پراپیگنڈے کے حوالے سے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہیومن رائٹس خلاف ورزی کا بیانیہ پاکستان کیخلاف بنایا جاتا رہا ہے، جب بھی ایسا بیانیہ بنایا جاتا ہے اس میں اصل آواز بیرون ملک سےاٹھتی ہے۔

میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو مختلف طریقوں سے چلایا جارہا ہے، سوشل میڈیاپربیٹھ کرپرانی ویڈیوز اور تصاویرڈالی جاتی ہیں، تاکہ لوگوں میں تاثر پھیلے ریاست پاکستان دیکھو کیا کر رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پوشیدہ روابط یا پیسےکی بنیادپرباہربیٹھےمخصوص لوگ یا باہر بیٹھی ایجنسیز،این جی اوزسے بیانات دلائے جاتے ہیں، حکومت بخوبی آگاہ ہے غیرملکی سفارت خانے اور ذرائع ابلاغ کو بریف بھی کیا جاتا ہے۔

میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہیومن رائٹس وائلیشن کا واویلا مچایا جا رہا ہے، جن ممالک میں جاکرکہاجارہاہےخلاف ورزی ہورہی ہے ان کے ماضی پر نظر ڈالیں، ان جیسےبلوائیوں اورشرپسندوں سے وہ ممالک کیسے نمٹتے ہیں، ہیومن رائٹس واویلے کے پیچھے 9مئی کے سہولت کار،منصوبہ ساز نہیں چھپ سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیاکہ ہمیں چاہئے جھوٹ کی کرنسی کوختم کریں، سچ چاہے جتنا بھی کڑواہوہضم کرنےکی صلاحیت پیداکریں۔

اہم ترین

مزید خبریں