بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ایف سی کو پتھر مارے جارہے ہیں، کہا جارہا ہے کہ ہمیں غیرقانونی اسمگلنگ کرنے دی جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ انھوں نے بتایا کہ ایف سی کوپتھر مارےجارہے ہیں، انسانی حقوق کی تنظمیں آگئیں ، کہا جارہا ہے کہ ہمیں غیرقانونی اسمگلنگ کرنے دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے نتیجے میں غیرقانونی کاروبار ہورہاہے، کیا بےنامی پراپرٹیز اور بے نامی اکاؤنٹس اس اسپیکٹرم کا حصہ نہیں؟

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ ملک میں کروڑوں کی تعدادمیں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں موجودہیں، دہشت گرد کارروائیوں کیلئے انہی گاڑیوں کااستعمال کرتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان بارڈر پر غیرقانونی تجارت کو فروغ دیاجاتاہے ، افغان بارڈر غیرقانونی کاروبارکوتقویت دے رہاہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان میں دیگرممالک کے لوگ بھی رہتےہیں، باقی ممالک کےلوگ پاسپورٹ کےذریعےجاتےہیں، ہمارے بارڈر پر کیوں تزکرے اور شناختی کارڈ دکھا کر جاتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مزید بتایا کہ اربوں روپےکی سگریٹ کی اسمگلنگ کی جارہی ہے، سیکڑوں ارب روپے روزانہ کی بنیاد پر تیل اسمگلنگ پربنائےجاتےہیں، سیکڑوں ارب روپےکےغیرقانونی سگریٹ ہمارے ملک میں بکتےہیں، ستمبر 2023سے اےاین ایف کے ذریعے ہم ایک ہزار ٹن سےزائد منشیات پکڑ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چمن میں ریاست نے کہا کہ ہم ون ڈاکیومنٹ رجیم لائیں گے مگر سیاست شروع کردی گئی، نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان سےصرف دہشتگردی نہیں معیشت بھی بہترہوگی۔

انھوں نے بتایا کہ ایف سی کوپتھر مارےجارہے ہیں،انسانی حقوق کی تنظمیں آگئیں ، کہاجارہاہے کہ ہمیں غیرقانونی اسمگلنگ کرنےدی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں