جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پی ٹی وی کی 54 ویں سال گرہ پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان ٹیلی وژن کی 54 ویں سال گرہ پر مبارک باد کا پیغام جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے پی ٹی وی کو 54 ویں سال گرہ پر مبارک باد دی۔

میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیا کہ پی ٹی وی کو سال گرہ کی دلی مبارک باد، پی ٹی وی ذمہ داری کے ساتھ خبریں عوام تک پہنچا رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارے ریاستی ٹیلی وژن نیٹ ورک نے ذمہ داری کے ساتھ خبریں دیتے ہوئے ایک طویل سفر طے کر لیا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ ملک سے باہر ناظرین کو بھی بہترین اور معیاری تفریح فراہم کرتا آ رہا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی وی کرپشن کیس ، ڈاکٹر شاہد مسعود کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور


آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنے ٹویٹ میں پی ٹی وی کی، مستقبل میں مزید ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں