بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

جمہوریت کو فوج سے کوئی خطرہ نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ان کیمرہ سیشن میں سینٹ کے ارکان کو مفصل جواب دیے گئے اور آرمی چیف نے سینیٹرز کو مطمئن کیا، جمہوریت کو فوج سے کوئی خطرہ نہیں۔

اجلاس کے بعد پاک فوج کے شعبہ نشرو اشاعت کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ جمہوریت کو فوج  سے کوئی خطرہ نہیں، آج کا سیشن بہت اہمیت کا حامل تھا، معلومات میں کمی کی وجہ سے جو افواہیں تھیں انہیں دور کردیا گیا ہے، دھرنے والوں کو پیسے بانٹنے سے متعلق بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل ایشو پرفوج کا ترجمان آئی ایس پی آر ہے، اگر ریٹائرڈ فوجی افسران سیاسی معاملے پربات کریں تو وہ ان کی ذاتی رائے ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اپنی جنگ سمجھ کر لڑے، افغانستان کی جنگ دوبارہ پاکستان میں نہیں لڑینگے، پاکستان پیسوں کیلئے دہشت گردی کی جنگ نہیں لڑرہا۔

میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ امریکا سے دہشت گردی کی جنگ میں تعاون کافی عرصے سے جاری ہے، امن کیلئےہماری کوششیں اورقربانیاں تسلیم کی جائیں، امریکا مل کر کام کرے گا تو اسے تحفظات کا خیال کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک سے تعلقات میں قومی سلامتی کو پہلے سامنے رکھا جائیگا، ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا جواب دفتر خارجہ دے گا، بھارت کی پاکستان مخالف پالیسی برداشت نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ18 نومبرکوسینیٹ اورپارلیمان کےہاؤسزنے جی ایچ کیوکا دورہ کیا تھا ، آج ڈی جی ایم او نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حکمت عملی پربریفنگ دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سینیٹرز کو قومی سیکیورٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جس میں ارکین کو مطمئن کیا گیا ہے، میجر جنرل آصف غفور کے مطابق معززسینیٹرزنےآرمی چیف کی آمد پرخوشی کااظہارکیا، تمام سینیٹرز نے افواج پاکستان کے کردارکوسراہا۔

ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اصولی طور پر اندر کی بات باہر نہیں کی جاسکتی‘ تفصیلی پریس کانفرنس3،4دن میں کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم ایک ہیں ہمیں کوئی شکست نہیں دےسکتا‘ اجلاس میں قومی سلامتی‘ امریکی پالیسی میں تبدیلی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں تمام خطرات کا مل کر سامنا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

یاد رہے کہ قومی سلامتی کے موضوع پر سینٹ میں پاک فوج کی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن کی جانب سےان اہم ان کیمرا بریفنگ دی گئی، اجلاس کی سربراہی چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کی جبکہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجو ہ سمیت اہم عسکری قیادت بھی سینٹ میں موجود تھی۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار‘ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور اور ڈی جی ایم آئی میجر جنرل سید عاصم منیراحمد شاہ بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی جی ایم اومیجرجنرل ساحر شمشاد مرزا نے سینٹ اراکین کے سامنے ملک میں قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال اور نئی امریکی پالیسی کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

اجلاس ساڑھے چار گھنٹے جاری رہا اور اس موقع پر سینیٹ میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔عسکری حکام کی بریفنگ کےبعد سوال وجواب کا بھی سیشن ہوا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں