تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...
Array

بھارت ابھی نندن کو ایوارڈ دے کر جھوٹ کو سچ ثابت نہیں کرسکتا: میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کی جانب سے اپنے پائلٹ ابھی نندن کو ایوارڈ دیے جانے کے فیصلے پر  ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر بار جھوٹ دہرانے سے وہ سچ نہیں بن جاتا، ابھی نندن سچا اور پیشہ ورانہ سپاہی ہے وہ جعلی ایوارڈ وصول نہیں کرے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرفورس کے ونگ کمانڈر ابھی نند کو بھارت نے سب سے بڑے فوجی اعزاز ’اشوک چکرا‘ دینے جبکہ دیگر دو پائلٹس کو ’وایو سینا میڈل‘ دینے کا فیصلہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ابھی نندن مگ 31 اور دیگر دو میراج 2000 طیارے اڑا کر پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے جس کی وجہ سے تینوں کو یہ ایوارڈز دیے جائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ابھی نندن کو ایوارڈ دینے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’جس طرح بار بار جھوٹ بولنے سے وہ سچ نہیں بن جاتا اسی طرح ایوارڈ دینے سے بھی یہ (بہادری) سچ نہیں بن جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ابھی نندن سیکنڈ جنریشن کا ایک سچا سپاہی ہے جو پیشہ ورانہ اور ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم پرستانہ جذبات کو غالب نہیں آنے دے گا تاہم اگر ونگ کمانڈر کو دباؤ میں لاکر یا مجبور کر کے ایوارڈ دے بھی دیا گیا تب بھی اس کو سچ میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

مزید پڑھیں: مودی کا دوبارہ اقتدار کیلئے نیا ڈرامہ، جعلی ابھی نندن کا بھانڈہ پھوٹ گیا

خیال رہے کہ بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن ورتھمان نے 27 فروری کو پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی تھی مگر پاک فضائیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ابھی نندن کے مگ 21 طیارے کو تباہ کرکے اسے گرفتار کرلیا تھا جسے بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کردیا گیا تھا ۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں