تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

‘ایک ہیں قوم اور ایک منزل’ یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ جاری

راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ ‘ایک ہیں قوم اورایک منزل  ‘ جاری کر دیا، نغمے میں وطن سے محبت اور قوم کے اتحاد کا پیغام دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ جاری کردیا ، جس کا عنوان ‘ایک ہیں قوم اور ایک منزل’ ہے۔

نغمے میں وطن سے محبت اور قوم کےاتحادکاپیغام دیاگیاہے جبکہ معروف گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ نغمے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کیا تھا، پرومو میں قائد کی پاکستان حاصل کرنے کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا پیغام دیا گیا ہے اور پاکستانی قوم کے عزم اور حوصلے کو بیان کیا گیا ہے، پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ متحد ہو کر پاکستانیوں نے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا ہے۔

واضح رہے یوم پاکستان منانے کے لیے ہر سال 23 مارچ کو خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں پاکستان مسلح افواج پریڈ بھی کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ یوم پاکستان، پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، اس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی، اور 7 برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی، وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریۂ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

Comments

- Advertisement -