راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، یواین قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرحل کرنا ناگزیرہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یوم استحصال کشمیر پر پیغام دیناچاہتاہوں، مسلح افواج حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے یواین قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنا ناگزیرہے م سب جانتےہیں مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی لاک ڈاؤن ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج کےدن مقبوضہ کشمیرکےشہداکوخراج عقیدت پیش کرتےہیں اور حکومت پاکستان کشمیریوں کے مؤقف کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آج کی پریس کانفرنس میں معاشی،معاشرتی فلاح و بہبود کیلئے کئےگئے اقدامات کا احاطہ کیاجائے گا۔
انھوں نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 15دن میں آپریشن کےدوران 24دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، روزانہ کی بنیاد پر افواج پاکستان،انٹیلی جنس ،پولیس اوردیگرادارے انجام دےرہےہیں، دہشتگردوں اوران کے سہولت کاروں کیخلاف 23ہزار622آپریشن کیےگئے، دہشت گردی کےناسورسےنمٹنےکیلئےروزانہ 100سے زائد آپریشن ہوتے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو نوٹیفکیشن کےذریعے فتنہ الخوارج کانام دیاگیا ہے، حکومت پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کوفتنہ الخوارج کےنام سےمنسوب کیاہے، یہ فتنہ ہے ناتویہ کوئی تحریک نا ہی ان کادین اسلام اورپاکستان سےکوئی تعلق ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان ، قانون نافذ کرنیوالےادارے،انٹیلی جنس ایجنسیز مکمل طورپر متحرک ہیں، ڈی آئی خان میں اہم خارجی دہشت گرد کوجہنم واصل کیا، دہشت گردمتعدددہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا، 2024کےپہلے7ماہ میں کاؤنٹرٹیررسٹ بیسڈکارروائیوں کےدوران بہادرنوجوانوں نےشہادت نوش کیا۔
انھوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی خصوصی توجہ کےپی ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں ہے، ہم سب جانتے ہیں ملکی ترقی میں تعلیم کی بنیادی حیثیت ہے، کےپی،بلوچستان میں تعلیم کی فراہمی کیلئے جامع اقدامات کئےگئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف ہماری کامیاب جنگ آخری دہشت گردتک جاری رہےگی، فوج عوام کیلئے سوشل اکنامک پروجیکٹ میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتی ہے، فوج ،وفاقی اورصوبائی حکومتوں کےتعاون سےپروجیکٹ مکمل کرتی ہے۔
انھوں نے تعلیمی شعبے میں اقدامات کے حوالے سے بتایا کہ اس وقت آزادجموکشمیراورگلگت بلتستان میں بھی تعلیمی منصوبے جاری ہیں، تعلیم سب کیلئے منصوبےکیلئے کےپی سے 7لاکھ سےزائد طالبعلموں کو تعلیم دی جارہی ہے ،طالبعلموں کو ڈیجیٹل اور ٹیکنل اسکلز بھی سکھائی جارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےطالبعلم ہمارا مستقبل ہیں ان کیلئے جامع پروگرام شروع کیاگیا ہے، بلوچستان کے طالبعلموں کوتعلیم کیساتھ دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں ،اب تک بلوچستان کے 5ہزارسےزائدطالبعلم اس پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ 94اسکول12کیڈٹ کالجزاور10ٹیکنیکل اورووکیشنل انسٹیٹیوٹ کاقیام عمل میں لایاگیا، بلوچستان کا پہلامنصوبہ آرمی چیف کی یوتھ امپلائمنٹ اسکیم ہے۔
انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایف سی ،پاک فوج کےبچوں کوتعلیم دینےکے92اسکول ہیں، پاک فوج کےتعاون سےبلوچستان کے 253 طالبعلموں کو یو اے ای کی یونیورسٹیزمیں تعلیم کیلئےاسکالرشپس دی گئیں۔
صحت کے شعبے میں کئے جانے اقدامات سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 2024میں بلوچستان میں 87میڈیکل کیمپس لگائے گئے ،86ہزارسےزائد سیکیورٹی اہلکار انسدادپولیو ٹیم کیساتھ تعینات کئےگئے ،ڈی جی آئی ایس پی آر
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کےدوردرازعلاقوں میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹرزکاقیام کیاگیاہے، صحت کےشعبےمیں پاک فوج نےبنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے، میڈیکل کیمپس میں1لاکھ15ہزارمریضوں کامفت علاج کیاگیا۔میڈیکل کیمپس میں ہزاروں مریضوں کامفت علاج کیاجاتاہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ کےپی میں انفرااسٹرکچر کی بحالی کیلئے 3293منصوبےمکمل کئےگئے، مقامی اور غیرمقامی کمپنیاں ضم شدہ اضلاع میں کام کررہی ہیں، انفرااسٹریکچرکےضمن میں پاک فوج نےبہت اقدامات کیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گوادر میں واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ اور اسپتال کا قیام عمل میں لایاگیا، بلوچستان میں تعلیم،صحت ،صاف پانی کی فراہمی فوج کی اولین ترجیح ہے، بلوچستان میں پاک فوج کےتعاون سےسڑکوں،پلوں کےاہم منصوبےمکمل کیےجاچکےہیں، گوادر میں104مختلف منصوبوں پرکام جاری ہے،پاک چائنہ اسپتال کاقیام عمل میں لایاگیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے زرعی شعبے کے حوالے سے کہا کہ پنجاب میں 8لاکھ سےزائد بنجر زمین کو زیرکاشت لاجارہاہے، پانی کی جدید ٹیکنالوجی سے فراہمی یقینی بنانےکےاقدامات کئےجارہےہیں، پاکستان کے 24اضلاع میں لائیو اسٹاک کی ترقی کیلئے پروگرام شروع کیاگیاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چمن میں94ایکڑزمین پرتعمیراتی منصوبےشرو ع کیےگئے، افواج پاکستان گرین پاکستان کےتحت حکومت کےدیئےمینڈیٹ کےمطابق کرداراداکررہی ہے، ایک لاکھ ایکڑپرکاشت شروع کی جاچکی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ 16ایگریکلچرریسرچ اورفسیلیٹیشن سینٹرزکی بھی تعمیرکی جارہی ہے، فوڈسیکیورٹی اورزرمبادلہ کی جانب ایک اہم قدم ہے، آٓرمی چیف کی خصوصی ہدایات پرنوجوان نسل کابہترمستقبل بناناہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کاقیام ایک اہم منصوبہ ہے ڈی ایچ اےکوئٹہ،پشاور،بلوچستان ،اسلام آبادمیں3ہزارسےزائدنوجوانوں کورجسٹرڈکیاجاچکاہے۔