اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستان میں دہشت گرد گروپ کا کوئی وجود نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے، ملک میں دہشت گرد گروپ کا کوئی وجود نہیں، ہم نے پچھتر ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلف نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام ایشوز مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہے ملک میں کسی دہشت گرد گروپ کا وجود نہیں ہے، دہشت گردوں کے خاتمے میں خطے کو ایک سو تئیس ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان ہوا۔

خوشیاں اورخوشیوں کاجشن شہداکا مرہون منت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی، افغانستان میں القاعدہ کے خلاف امریکی آپریشن سے دہشت گردی پاکستان میں پھیلی، تاہم اب خطے میں دہشت گرد گروپ کا کوئی وجود نہیں ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد سے بڑی کامیابی ملی، منظم فوجی آپریشن کر کے حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کے ٹھکانے ختم کرائے، ماضی میں ڈھائی ہزار سے زائد افغان سر حد سے دہشت گرد پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔

پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات اہم ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی صورت حال مختلف ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی اور علاقے کو کلیئر کرایا، پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں