بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

دفاعی بجٹ میں کٹوتی رضاکارانہ طور پر کی گئی ہے: آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ خطرات سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت برقرار رکھیں گے، دفاعی بجٹ میں کٹوتی رضاکارانہ طور پر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بجٹ میں کٹوتی کے باوجود کسی صورت دفاعی اور سیکورٹی معاملات متاثر ہونے نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تینوں مسلح افواج داخلی اقدامات کے ذریعے بجٹ کٹوتی کو یقینی بنائیں گی، قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں ترقیاتی کام بہت ضروری ہیں۔

خیال رہے کہ پاک فوج نے عید الفطر کے موقع پر قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے معیشت کی بہتری کیلئے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بات وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے اس رضا کارانہ اقدام کو سراہتا ہوں، مذکورہ فیصلہ حقیقی قومی ادارے کی حب الوطنی کا عکاس اور احسن اقدام ہے، پاک فوج نے سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود دفاعی اخراجات کے بجٹ میں کٹوتی ملکی معاشی مشکلات کی وجہ سے کی۔

پاک فوج کا معیشت کی بہتری کیلئے رضا کارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی مشکلات کے باعث پاک فوج کے افسران نے تنخواہ میں اضافہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے، علاوہ ازیں پاک فوج کے افسران نے تنخواہوں میں اضافے نہ لینے کا بھی رضاکارانہ فیصلہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں