جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

ڈی جی آئی ایس پی آر کا پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کراچی میں پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر یوم پاکستان کے سلسلے میں جاری ہونے والے نغمے کا تیسرا پرومو جاری کردیا۔

میجرجنرل آصف غفور نے اپنے پیغام میں پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں لکھا روشنیوں کا شہر، عروس البلا، پاکستان زندہ باد۔

پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کیے گئے تیسرے پرومو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت شاہد آفریدی، کیرون پولارڈ، کرس جورڈن اور دیگر کھلاڑی بھی ویڈیو میں پاکستان زندہ پاکستان کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔


ساحر علی بگا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پرفارم کریں گے، شائقین ساحرعلی بگا کے ساتھ پاکستان زندہ باد میں ہم آواز ہوں گے۔

پی ایس ایل 4 فائنل : ٹرافی پرقبضے کی جنگ آج ہوگی

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں