تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

مارشل لا کا سوال پیدا نہیں ہوتا، آرمی چیف جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، پاک فوج

راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ اندرونی و بیرونی پروپیگنڈوں کے باوجود فوج متحد ہے اور رہے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ساتھ فوجی قیادت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، ملک میں مارشل لا کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا کہ فوج میں کسی نے استعفیٰ نہیں دیا، اندرونی شرپسندوں اور بیرونی دشمنوں کے باوجود فوج متحد ہے۔

متعلقہ: اقتدار میں آکر آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے خوشگوار تعلقات رکھوں گا، عمران خان

خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے مذکورہ بیان سوشل میڈیا پر گردش کرتی مارشل لا کی بے بنیاد افواہوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد گزشتہ روز آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ 9 مئی کا دن ایک سیاہ باب کی طرح یاد رکھا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب اعلامیہ کے مطابق کل اسلام آبادئی ہائی کورٹ سے قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا، ان کی گرفتاری کے فوراً بعد منظم طریقے سے آرمی کی املاک اور تنصیبات پر حملے کرائے گئے۔

فوج کے ترجمان ادارے کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد فوج مخالف نعرے بازی کرائی گئی، ایک طرف شر پسند عناصر عوامی جذبات کو خود غرض مقاصد کیلیے ابھارتے ہیں، دوسری طرف ملک کیلیے فوج کی اہمیت اجاگر کرتے نہیں تھکتے جو دوغلے پن کی مثال ہے۔

متعلقہ: جو کام دشمن 75 سال نہ کر سکا وہ سیاسی لبادہ اوڑھے ایک گروہ نے کر دیا، پاک فوج

’جو کام دشمن 75 سال نہ کر سکے وہ اقتدار کیلیے سیاسی لبادہ اوڑھے ایک گروہ نے کر دکھایا۔ فوج نے انتہائی تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے برداشت سے کام لیا۔ مذموم منصوبہ بندی کے تحت گھناونی کوشش کی گئی کہ آرمی اپنا فوری ردعمل دے۔‘

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی کے سنجیدہ رسپانس نے اس سازش کو ناکام بنا دیا، اس کے پیچھے پارٹی کی کچھ شر پسند لیڈرشپ ہے، سہولت کار، منصوبہ ساز اور سیاسی بلوائیوں کی شناخت کر لی گئی، تمام شر پسند عناصر نتائج کے ذمہ دار ہوں گے اور سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ فوجی و ریاستی تنصیبات پر مزید حملے کی صورت میں شدید ردعمل دیا جائے گا، مزید حملے کی مکمل ذمہ داری اسی ٹولے پر ہوگی جو ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے، کسی کو بھی عوام کو اکسانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔

Comments

- Advertisement -