تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جو کام دشمن 75 سال نہ کر سکا وہ سیاسی لبادہ اوڑھے ایک گروہ نے کر دیا، پاک فوج

راولپنڈی: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بیان جاری کر دیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 9 مئی کا دن ایک سیاہ باب کی طرح یاد رکھا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب اعلامیہ کے مطابق کل اسلام آبادئی ہائی کورٹ سے قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا، ان کی گرفتاری کے فوراً بعد منظم طریقے سے آرمی کی املاک اور تنصیبات پر حملے کرائے گئے۔

فوج کے ترجمان ادارے نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد فوج مخالف نعرے بازی کرائی گئی، ایک طرف شر پسند عناصر عوامی جذبات کو خود غرض مقاصد کیلیے ابھارتے ہیں، دوسری طرف ملک کیلیے فوج کی اہمیت اجاگر کرتے نہیں تھکتے جو دوغلے پن کی مثال ہے۔

’جو کام دشمن 75 سال نہ کر سکے وہ اقتدار کیلیے سیاسی لبادہ اوڑھے ایک گروہ نے کر دکھایا۔ فوج نے انتہائی تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے برداشت سے کام لیا۔ مذموم منصوبہ بندی کے تحت گھناونی کوشش کی گئی کہ آرمی اپنا فوری ردعمل دے۔‘

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی کے سنجیدہ رسپانس نے اس سازش کو ناکام بنا دیا، اس کے پیچھے پارٹی کی کچھ شر پسند لیڈرشپ ہے، سہولت کار، منصوبہ ساز اور سیاسی بلوائیوں کی شناخت کر لی گئی، تمام شر پسند عناصر نتائج کے ذمہ دار ہوں گے اور سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فوجی و ریاستی تنصیبات پر مزید حملے کی صورت میں شدید ردعمل دیا جائے گا، مزید حملے کی مکمل ذمہ داری اسی ٹولے پر ہوگی جو ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے، کسی کو بھی عوام کو اکسانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔

Comments

- Advertisement -